سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔فائل فوٹو
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے۔فائل فوٹو

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا،تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے مجموعی طورپر9500 ارب روپے کے حجم پر مشتمل وفاقی بجٹ آج (جمعہ کو) منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی۔

بجٹ میں وفاق اور صوبوں کے بجٹ پر مشتمل مجموعی حجم 12994 ارب متوقع ہے، دفاعی اخراجات کیلیے 1586ارب، سبسڈیز کی مد میں 578 اور پینشن ادائیگیوں کیلیے 530 ارب کی تجویز دی گئی ہے، اضافے کا تخمینہ 11.5 فیصد جبکہ ٹیکس ہدف 7255 ارب روپے مقرر کیے جانے کی تجاویز بھی دی گئی ہے، بجٹ خسارے کا تخمینہ 4282 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ نان ٹیکس ریونیو 1626 ارب کی تجویز دی گئی ہے، بجٹ میں جی ڈی پی (معاشی ترقی) کا ہدف 5فیصد تجویز کیا گیا ہے جس کو 6 فی تک بڑھانے کی کوشش کی جائے گی۔

زراعت سیکٹر کی نمو کا ہدف 3.9 فیصد، صنعت کا 5.9 فیصد اور سروسز سیکٹر کی نمو کا حدف 5.1 فیصد رکھنے کی تجویز ہے، پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے قبل جمعہ کو ہی وفاقی کابینہ کا اسپیشل اجلاس منعقد ہوگا، جس میں بجٹ کی منظوری دی جائے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجویزکی بھی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ کنوینس الاونس، میڈیکل الاونس سمیت دیگر الاونسز میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔