بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے جائیں۔فائل فوٹو
بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے جائیں۔فائل فوٹو

بھارت سے ہر قسم کی تجارت پرمکمل پابندی کی قرارداد منظور

پشاور:خیبر پختونخوا اسمبلی نے نبی پاک ﷺکی شان  میں گستاخانہ بیانات دیے جانے پر مذمتی قرارداد منظورکرتے ہوئے بھارت سے ہر قسم کی تجارت پرمکمل پابندی کی قرارداد منظورکرلی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نبی آخرالزماں ﷺ کی عزت و ناموس ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، لہذا نبی محترم ﷺ کی شان اقدس میں کسی قسم کی گستاخی قبول کرنے کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔

صوبائی اسمبلی میں منظورہونے والی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات قابل مذمت ہیں، جس پر بھارتی سفیرکوطلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے، ساتھ ہی بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات مکمل طور پر منقطع کردیے جائیں۔قرارداد میں بھارتی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔