فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس کاعامرلیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ

کراچی:پولیس نےعامرلیاقت حسین کی میت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عامرلیاقت حسین کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے عامر لیاقت کے بیٹے احمد عامرکوراضی کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس سلسلے میں ان کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

عامرلیاقت کے بیٹے احمد عامراوربیٹی دعا عامرنے اپنے مرحوم والد کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکارکردیا تھا۔ عامرلیاقت گزشتہ روزکراچی میں انتقال کرگئے تھے۔