امریکی ریاست انڈیانا کے شہر گیری کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اتوار کی رات ایک بجے پیش آیا، جس میں 34 سالہ شخص اور 26 سالہ خاتون گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے۔ جنہیں اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔دیگر 4 زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے جبکہ تین کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے لیکن کسی ملزم کو حراست میں نہیں لیا گیا۔