فائل فوٹو
فائل فوٹو

خواجہ آصف کیخلاف کیس۔ عمران خان بذریعہ وڈیو لنک عدالت میں پیش

 راولپنڈی::چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے  مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف  10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی ، عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک عدالت پیش ہوئے ،عمران خان پر جرح کے دوران لائٹ چلی گئی ۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان خان نے عمران خان کی خواجہ آصف کے خلاف  10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت کی ، خواجہ آصف کے وکلا نے عمران خان کے گزشتہ برس دیے  بیان پر جرح کی ،عمران خان نے جرح کے بیان کہا کہ 1996سےشوکت خانم بورڈ کا چیئرمین ہوں،1996کے بعد سے اب تک کوئی چیئرمین نہیں بنا،میں نہیں سمجھتا کہ میری بہن سیکریٹری بورڈ آف گورنر رہی ہیں ۔

خواجہ آصف کے وکیل نے سوال کیا کہ  کیا بنی گالہ زمین خریدنے میں راشد علی خان آپ کے نمائندہ تھے؟ ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ راشد علی خان کو میں دوستی کی وجہ سے جانتا ہوں اس کا فنانس میں تجربہ ہے،راشد علی خان نے نمائندہ نہیں، دوست کی حیثیت سے یہ ٹرانزیکشن کی تھی،میری سابقہ بیوی کے بھیجے گئے 36 ملین روپے راشد علی خان نے ادا کیے تھے، میں ٹریولنگ کر رہا تھا ، قسطیں دینا پڑنی تھیں اس لیے اس کو کہا تھا کیونکہ وہ فنانس جانتا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ویڈیو لنک جرح کے ذریعے جرح کے دوران بجلی چلی گئی، جس پر عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ رابطہ کر لیں واٹس ایپ پر،آخری سوال کا جواب لے لیتے ہیں؟۔ عمران خان کے وکیل نے جواب دیا کہ بنی گالہ میں جیمر لگے ہوتے ہیں ،رابطے میں تھوڑی دشواری ہے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 7 جولائی تک ملتوی کردی۔