کراچی: محکمہ موسمیات نے مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مون سون بارش کے پہلے اسپیل کی انٹری 22 جون سے متوقع ہے جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔
کراچی میں اس وقت جنوب مغرب کی سمت سے 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جس کے باعث شہر کا کم از کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے۔