قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو
قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو

گورنرکے آرڈیننس کے خلاف فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کی گورنرکے آرڈیننس کے خلاف فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا ردکردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ گورنرنے 14 جون کو اسمبلی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا، گورنرنے  پنجاب لاز ریپلنگ اینڈ ڈیفیکلٹی آرڈیننس جاری کیا، آرڈیننس سے سیکریٹری اسمبلی کے اختیارات محدود ہوگئے ہیں ۔

درخواست میں کہا گیا کہ اجلاس نوٹیفائی یا ڈی نوٹیفائی کرنےکا اختیار سیکریٹری قانون کو دے دیا گیا، گورنرکا جاری کردہ آرڈیننس رولزآف اسمبلی سے متصادم ہے، آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کرکالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت عالیہ نے فوری حکم امتناع جاری کرنےکی استدعا ردکرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لیے طلب کرلیا ہے،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرکے 24 جون کوجواب طلب کرلیا۔