راولپنڈی:معروف مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق مسعود خواجہ ہولی فیملی اسپتال میں زیرعلاج تھے، مسعود خواجہ کو گردوں کی بیماری لاحق تھی۔
مسعود خواجہ نے چند روز قبل راولپنڈی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ “نقل مکانی” میں آخری بار پرفارم کیا تھا۔ ان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مدد کی اپیل بھی کی گئی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos