زلزلے کا مرکزافغان صوبہ خوست سے 44 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔فائل فوٹو
زلزلے کا مرکزافغان صوبہ خوست سے 44 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔فائل فوٹو

افغانستان میں خوفناک زلزلہ۔اموات کی تعداد950 ہو گئی

کابل:پاکستان اورافغانستان کے متعدد علاقے زوردار زلزلے سے لرزاٹھے جس کے باعث ہمسائے ملک میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 950 افراد جاں بحق اور600 سے زائد  زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ  حکام نے  نے مختلف علاقوں میں  زلزلے سے 950 افراد  کی اموات کی تصدیق کردی۔ زلزلے سے 600 سے زائد افراد زخمی ہوئےہیں۔ زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ  پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکزخوست شہرسے27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کیے گئے۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے 30 سے 40 سیکنڈز تک محسوس کیے گئے۔