نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے قبائلی خاتون سیاستدان "دروپدی مرمو”کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ "دروپدی مرمو "کا تعلق ریاست اڑیسہ سے ہے اور وہ کئی دہائیوں سے بی جے پی کا حصہ ہیں جب کہ وہ ریاستی گورنر کے طور پر فرائض انجام دے چکی ہیں ،دروپدی مرمو سابق ٹیچر ہیں اور اگر وہ بھارت کی صدر منتخب ہوتی ہیں تو وہ اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی قبائلی رہنما ہوں گی۔
نریندر مودی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ دروپدی مرمو نے اپنی ساری زندگی سوسائٹی اور غریب کو اُوپر اٹھانے میں وقف کر دی ہےاور ان کا مینجمنٹ میں بھی اچھا تجربہ اس کے ساتھ ساتھ وہ بطور گورنر ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں،مجھے یقین ہےکہ دروپدی بھارت کی بہترین صدر ہوں گی۔