بلاول اپنا ووٹ کاسٹ نہ کرسکے !

لاڑکانہ : چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بلدیاتی انتخابات کے دوران لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دادی کے انتقال کی وجہ سے کراچی میں مصروف ہیں اس لئے وہ اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پراتوار کو کراچی میں بھی بعض مذہبی رسومات ادا کی گئیں، بلاول بھٹوکراچی میں مذہبی رسومات میں مصروف رہے جس کے باعث وہ اپنا ووٹ کاسٹ کرنے لاڑکانہ نہ جاسکے۔