کندھکوٹ میں اغوا پولنگ عملہ 7 گھنٹے بعد بازیاب

کندھکوٹ:کندھ کوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن سے اغوا کیا جانےوالا عملہ بازیاب کروالیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یوسی 28 کے ددڑ پولنگ اسٹیشن سے اغوا عملے کی بازیابی کے لیے  ڈاکوؤں سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے عملے کے تمام 10 افراد کو چھوڑ دیا جبکہ پولنگ اسٹیشن پر 7 گھنٹے بعد پولنگ کا عمل بھی دوبارہ شروع ہوگیا۔