کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 22.65فیصد ریکارڈ کی گئی(فائل فوٹو)
کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح 22.65فیصد ریکارڈ کی گئی(فائل فوٹو)

وفاقی وزیر خورشید شاہ کرونا میں مبتلا

کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور  وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ کورونا کا شکار ہوگئے۔خورشید شاہ نے بتایا کہ بخار  اور کھانسی ہونے پر آج صبح کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

دوسری جانب شہر قائد کرونا وائرس کے وار مسلسل تیزی سے جاری ہیں ۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 22.65فیصد ریکارڈ کی گئی۔شہر میں ایک ہزار 33 کرونا ٹیسٹ کیئے گئے جس میں سے 234 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر کروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ بھر میں اس دوران کرونا کے 4 ہزار 217 ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتیجے میں 260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔