واشنگٹن:امریکہ نے افغانستان میں حالیہ زلزلے کے متاثرین کیلئے ساڑھے پانچ کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مطابق امدادی سامان افغانستان میں کام کرنے والے شہریوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے افغانستان کے زلزلہ زدگان کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان عوام کی اب 77 کروڑ سے زائد ڈالرز کی ممد کی جا چکی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے بتایا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی امداد طالبان حکومت کو نہیں دیں گے بلکہ افغانستان میں کام کرنے والی این جی اوز کے ذریعے افغان عوام تک پہنچائی جائے گی۔امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امدادی سامان میں پینے کا صاف پانی، متوازن غذا اور صافی ستھرائی کے لیے استعمال ہونے والی چیزیں فراہم کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے افغانستان میں آنے والے 6.5 شدت کے زلزلے میں ساڑھے گیارہ سو افراد جاں بحق اور 1600 زخمی جب کہ لاکھوں لاپتہ ہوگئے تھے۔