نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہماچل پردیش میں مسافر بردار بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 16 افراد ہلاک اور 25 کے قریب زخمی ہوگئے۔ بس میں 45 مسافر موجود تھے جن میں اسکول کے طلبا بھی شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد میں اسکول کے بچے بھی شامل ہیں یہ طلبا بس میں اسکول جا رہے تھے۔ بس ایک خطرناک موڑ پرکھائی میں جا گری۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے سڑک پر کافی پھسلن تھی اور بس کی رفتار بھی تیز تھی جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ ابتدائی امدادی کام اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کیا۔ حادثے میں مسافر مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں سے 7 کی افراد تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔