نیویارک: امریکا کےنامور معیشت دان پروفیسرجیفری ساکس نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس چین سے نہیں بلکہ امریکی تجربہ گاہ سے نکلا ہے۔ امریکی پروفیسر جیفری ساکس کے مطابق وائرس امریکا کی بائیو ٹیکنالوجی لیب میں تیار کیا گیا، پروفیسر جیفری ساکس کرونا وائرس کی وبا پر دو سال سے تحقیق کرر رہے تھے۔
یاد رہے کہ وائرس کے پھیلانے کے حوالے سے امریکا اور چین ایک دوسرے پر الزامات لگا چکے ہیں۔ چین ووہان شہرمیں لیب سے وائرس لیک ہونے کی خبروں کی سختی سے تردید کرچکا ہے۔ دوسری جانب امریکا، برطانیہ اورآسٹریلیا کے سائنسدانوں کے تحقیقی پیپرز میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک ایسی کوئی شہادت نہیں ملی کہ کرونا وائرس لیبارٹری کا تیار کردہ ہے اورنہ اس کا کوئی ووہان لیب سے لنک ہے۔