پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی گال میں شیڈول(فائل فوٹو)
پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی گال میں شیڈول(فائل فوٹو)

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے کولمبو پہنچ گئی

کولمبو: پاکستان کرکٹ ٹیم دو میچز پر مستمل ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکن دارالحکومت کولمبو پہنچ گئی۔ دورہ سری لنکا میں کیلئے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں کولمبو پہنچ گیا، قومی اسکواڈ آج صبح براستہ دبئی کولمبو روانہ ہوا تھا۔ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 7سے 10جولائی تک پریکٹس سیسن میں حصہ لے گا، قومی ٹیم 11سے 13جولائی تک  پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان اور سری لنکا  کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16 سے 20 جولائی تک گال جبکہ دوسرا میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں شیڈول ہے۔