ریاض:سعودیہ میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیورنے ایمانداری کی عظیم مثال قائم کردی۔ ڈرائیور ٹیکسی میں مسافر 41 ہزار روپے لے کر حج مشن مکہ پہنچ گیا۔
ترجمان حج مشن کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازم حج بہادر علی 4 ہزار سعودی ریال، 41 ہزار پاکستانی روپے ٹیکسی میں بھول گیا تھا، ٹیکسی ڈرائیور علی حسن گجر رقم واپس لوٹانے کیلئے حج مشن مکہ پہنچ گیا۔
ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس نے پاکستانی عازم کو تلاش کروایا،انہوں نے اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔ ڈاکٹر محمد اختر عباس نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری سے ہمارے سر فخر سے بلند کردیے۔
ترجمان حج مشن کا کہنا تھا کہ رقم واپس ملنے پر حاجی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی ڈرائیور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔