30 مسافروں کو بچا لیا، زخمی اسپتال منتقل، (فائل فوٹو)
30 مسافروں کو بچا لیا، زخمی اسپتال منتقل، (فائل فوٹو)

نیپال میں مسافر بس کو حادثہ، 9 افراد ہلاک

کھٹمنڈو: نیپال کے ضلع رام چھپ میں بس کو پیش آنے والے حادثے میں 9 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔عالمی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ بس 40 کے قریب سواروں کو لے کر  دارالحکومت کھٹمنڈو کی جانب جا رہی تھی کہ رام چھپ کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

انتظامیہ کے مطابق حادثے میں 9 مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت آپریشن کر کے 30 مسافروں کو  بچالیا، معمولی زخمیوں کو  قریبی اسپتال جبکہ شدید زخمیوں کو کھٹمنڈو کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو حادثہ صبح کے وقت پیش آیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔