جہلم میں قربانی کیلئے لمپی اسکن سے متاثرہ جانور فروخت کرنے کا انکشاف
July 8, 2022 · قومی
بیوپاری قربانی کے جذبے کا فائدہ اٹھا کر خریداروں کو چونا لگارہے ہیں(فائل فوٹو)
جہلم : جہلم کی مویشی منڈی میں لمپی اسکن بیماری کا شکار جانور کو کھال پر رنگ کرکے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے
ذرائع کے مطابق شہری نے رات کے وقت جانور خریدا تھا اس لئے وہ دھوکہ کھا گیا۔
تاہم اگلی صبح اندازہ ہونے پر خریدار نے ڈپٹی کمشنر سمیت اعلیٰ حکام کو شکایت کردی ۔اور محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ جب کہ محکمہ لائیو اسٹاک عملے سے متاثرہ شخص کو مویشی کیلئے ادویات فراہم کردیں۔