ریاض: سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔ سعودی عرب میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات میں لاکھوں مسلمانوں نے نماز عید ادا کی۔ سعودی عرب کے شاہ سلمان نے عید کے موقع پراپنے خطاب میں پوری دنیا کے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
متحدہ عرب امارات اوردیگر خلیجی ممالک میں بھی مسلمان آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں اوراللہ کی راہ میں جانورقربان کرکے کے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت کو تازہ کر رہے ہیں۔
برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ ترکی، بھارت، افغانستان میں بھی آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔
ترک صدر طیب ایردوان نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دعا ہے یہ بابرکت ایام رحمتیں لائیں اورہمارے مظلومین کی نجات کا ذریعہ بنیں۔