کراچی:این اے 245 کے ضمنی الیکشن کی تایرخ تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ۔نشست پی ٹی آئی کےعامرلیاقت کےانتقال کےباعث خالی ہوئی تھی ۔
این اے 245 کے ضمنی الیکشن کو چھٹی کے دن کرانے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ضمنی الیکشن کےتمام انتظامات ہوچکے ہیں ، محرم شروع ہونیوالاہے،تاریخ تبدیل نہیں کرسکتے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضمنی الیکشن میں این اے 240جیسی صورتحال نہ ہو، سیکیورٹی سخت ہونی چاہیے اور شرپسندوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos