کراچی:آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد صرف ایک دن امریکی کرنسی کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد آج پھر روپے کے مقابلے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ نئے ریٹ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا۔
ڈالر کی قیمت بڑھنے کے بعد انٹر بینک میں امریکی کرنسی 209 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 210 روپے 95 پیسے پر بند ہوئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 212 روپے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔