نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، ہماری بھرپور تیاری ہے۔فائل فوٹو
نمبر گیم انتہائی دلچسپ ہے، ہماری بھرپور تیاری ہے۔فائل فوٹو

پولنگ کےعمل میں رکاوٹ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔عطا اللہ تارڑ

لاہور:وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑنے کہا کہ پولنگ کےعمل میں رکاوٹ ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔جمشیداقبال چیمہ نےجتھےکیساتھ مل کرکارکن کاسرپھاڑا، جمشیداقبال اوردیگرکوپولنگ اسٹیشن کےاندرجانےکی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پرامن طریقے سے انتخابات ہورہےہیں، سیاسی پارٹیاں الیکشن سےپہلےکارکنوں کاحوصلہ بڑھاتی ہیں، پی ٹی آئی گزشتہ 4 روزسےدھاندلی کارونارورہی ہے،دھاندلی کاروناوہ سیاسی جماعت روتی ہےجسےہارنظرآرہی ہو،انہیں نظرآگیاہےکہ ن لیگ کوواضح برتری حاصل ہے۔عطا اللہ تارڑنے مزید کہا کہ چورڈاکو کا بیانیہ مکمل طورپرپٹ چکا، سپریم کورٹ نےواضح کردیابیرونی سازش نہیں ہوئی۔

وزیرداخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کاسازش کابیانیہ پٹ چکاہے،شیخوپورہ میں بھی مسلح افراد کو گرفتارکیاگیا،جمشیداقبال چیمہ نےجتھےکیساتھ مل کرکارکن کاسرپھاڑا،ایسےاقدامات کامقصدپولنگ کاعمل سست کرناہوتاہے۔