یونان میں مال بردار طیارہ ایک کھیت میں گرکرتباہ ہوگیا۔فائل فوٹو
یونان میں مال بردار طیارہ ایک کھیت میں گرکرتباہ ہوگیا۔فائل فوٹو

خطرناک گولہ بارود لے جانے والا کارگو طیارہ گرکر تباہ،8 ہلاک

ایتھنز:یونان کے شہر کاوالا کے نزدیک سربیا سے اردن 11 ٹن اسلحہ اور بارود لے کر جانے والاکارگو طیارہ خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگیا،طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا ،پائلٹ سمیت عملے کے 8 ارکان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونان میں مال بردار طیارہ ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکا ہوا اور طیارے میں سے آگ کا گولہ فضا میں بلند ہوا۔ خوفناک آگ سے طیارہ چند منٹوں میں ہی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

طیارے میں پائلٹ سمیت 8 عملے کے ارکان سوارتھے جو حادثے میں موقع پرہی ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں آگ لگنے کے دوران بھی دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں جس سے اس بات کو تقویت ملتی ہے کہ اس میں خطرناک آتشی مواد ہوسکتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی رہائشیوں نے حادثے کے بعد دو گھنٹے تک آگ کا گولہ دیکھنے اوردھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جس میں جہاز میں سوارعملے کے آٹھ ارکان ہلاک ہو گئے۔