گال: دورہ سری لنکا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شدید مشکلات کے بعد کپتان نے پاکستان کو تباہی سے بچالی،میزبان ٹیم کے 222 رنز کے جواب میں قومی ٹیم218 رنز بنا کرآئوٹ ہو گئی، اس طرح میزبان ٹیم نے 4رنز کی برتری مل گئی، بابراعظم نے مرد بحران کا کرادارادا کرتے ہوئے 119بنا کرایل بی ڈبلیو ہو گئے،نسیم حسن 5رنزبنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔
گزشتہ روز شروع ہونے والے گال ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 222 رنز بنائے جس کے بعد قومی ٹیم بلے بازی کیلیے تو کوئی بھی امیدوں پر پورا نہ اتر سکا،اوپنر امام الحق دو ، ساتھی اوپنر عبداللہ شفیق 13 ، ٹاپ آرڈر اظہرعلی 3 ، رنز بنا کر چلتے بنے ۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان 19،آغا سلمان اور محمد نواز 5،5 جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہو گئے , یاسر شاہ نے 18 جبکہ حسن علی نے 17 رنز بنائے ۔تا دم تحریر کپتان بابراعظم 61 اور نسیم شاہ صفر رن کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔ سری لنکا کی جانب سے پرابتھ جے سوریا نے 5 ،رمیش مینڈس نے دو جبکہ کاسن راجیتھا اور مہیش ٹیکسینا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 222 رنز بنائے ، اوپنراوشادا فرنینڈو نے 35، کپتان دیمتھ کرونا رتنے نے ایک ، کوشل مینڈس نے 21 ،اینگلو میتھیوز نےصفر، دنیش چندی مل نے 75، دھاننجیا ڈی سلوا نے 14،نیروشن ڈیکویلا نے 4 ،رمیش مینڈس نے 11 ،برابتھ جے سوریا نے 3،مہیش ٹیکسینا نے 38 رنز بنائے جبکہ کاسن راجیتھا 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔