کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ہنڈریڈ انڈیکس میں 609 پوائنٹس سے زائد کی کمی دیکھی گئی تاہم بعد میں مارکیٹ کچھ بہترہوئی۔
آخری اطلاعات کے تک ہنڈریڈ انڈیکس 545 پوائنٹس سے زائد کی کمی سے 41 ہزار529 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ ماہرین معاشیات کے مطابق پنجاب ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کارمارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔