پسند کی شادی سے روکنے پر13 سالہ لڑکے،12 سالہ لڑکی کی خودکشی

مظفرگڑھ میں پسند کی شادی سے روکنے پر13 سالہ لڑکے اور12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے مطابق مظفر گڑھ میں پسند کی شادی سے روکنے پر  ناراض 13 سالہ لڑکے اور12 سالہ لڑکی نے خودکشی کرلی۔اندرون شہر کے رہائشی بلال اورلاریب ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے اورشادی کرنا چاہتے تھے۔ گھر والوں نے دونوں کی ڈانٹ ڈپٹ کی اورشادی کرنے سے منع کردیا۔گھر والوں کے شادی سے روکنے پر بلال نے پہلے  لاریب کوزہریلی گولیاں کھلائیں اورپھرخود کھا کر خود کشی کرلی۔