محکمہ موسمیات نے آئندہ 2روز کے دوران کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے ،
نجی ٹی وی کے مطابق مغربی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا کم دباؤ عمان کی جانب بڑھ رہا ہے ، جس کے باعث آئندہ 2روز کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے جبکہ دادو اور قمبر شہداد کوٹ میں گرج چمک کے ساتھ آج بارش ہوسکتی ہے جبکہ ساحلی شہروں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر حصوں میں آئندہ 3 سے 4 دن موسم خشک رہے گا ،کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور سمندی ہوائیں بھی بحال رہیں گی۔