ضمیر فروزشی کر کے دوسروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فائل فوٹو
ضمیر فروزشی کر کے دوسروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔فائل فوٹو

ہمارے ایم پی ایزکو 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش ہو رہی ہے۔مراد راس

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر مراد راس نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے ہمارے ایم پی ایزکو50 کروڑ روپے تک کی پیشکش ہو رہی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ دوبارہ پیسہ چل رہا ہے اور ہمارے ایم پی ایزکو30 سے 50 کروڑ روپے تک کی پیشکش ہو رہی ہے، یہ ہاری ہوئی پارٹی ہے، یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ حکومت بنا رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ الیکشن کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں لیکن پھر مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے،عبرتناک شکست کے بعد بھی انہیں سمجھ نہیں آ رہی، یہ ضمیر فروزشی کر کے دوسروں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں۔