باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 90افراد سوار تھے (فائل فوٹو)
باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 90افراد سوار تھے (فائل فوٹو)

کشتی ڈوبنے کا واقعہ۔جاں بحق افراد کی تعداد 33 ہو گئی

صادق آباد:صادق آباد میں دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 5 لاشیں نکال لی گئیں ، جس کے بعد اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 33 ہو گئی ہے ۔دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کے واقعے میں لا پتہ 16 افراد کی تلاش کیلیے آپریشن جاری ہے ۔

خیال رہے کہ  صادق آباد میں گزشتہ سے پیوستہ روز دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی ، کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 90 سے زائد افراد سوار تھے، 45 افراد کو بچالیا گیا ہے۔