کولمبو:قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب ہوگئے ہیں، انہوں نے مخالف پارٹی کے امیدوار دلس الہاپروما کو شکست دیتے ہوئے 182 ووٹ حاصل کیے جبکہ دل الہاوما 82 ایم پی ایز کی حمایت حاصل کر سکے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ میں ارکان نے نئے صدرکے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ قائم مقام صدر وکرما سنگھے سمیت تین امیدوار صدارت کی دوڑ میں شامل تھے۔صدارتی انتخاب کے لیے پارلیمنٹ کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی اورہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ سیکڑوں مظاہرین پارلیمنٹ کے باہر جمع ہوئے۔قائم مقام صدر رانیل وکرما سنگھے چھ مرتبہ سری لنکا کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔