پنجاب اسمبلی کے 19 نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری
حلقہ پی پی 7 کا کیس الیکشن کمیشن میں ہونے کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
July 21, 2022 · قومی
اسلام آباد:پنجاب اسمبلی کے 19 نو منتخب ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ حلقہ پی پی 7 کا کیس الیکشن کمیشن میں ہونے کے باعث نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے 19 نومنتخب ارکان کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
پی پی 7 راولپنڈی کے نتائج کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی ہے ، درخواست پرکیس الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے جس کے باعث حلقہ پی پی 7 کے فاتح امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔