ڈالر کی پیش قدمی،روپے کی بے قدری جاری

کراچی:انٹر بینک  میٰں ڈالر مزید 2روپے 19 پیسے مہنگا ہوکر 229 روپے کا ہوگیا۔ اورپن مارکیٹ ڈالر 230  ررپے 50پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سے گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 19پیشے مہنگا ہوا تھا اور 227 روپے پر بند ہواتھا۔

اوپن مارکیٹ میں 3اضافے کے بعد ڈالر 229 روپے بند ہوا تھا۔ درآمد کندگان نے بتایا تھا کہ امپورترز کو بینکوں سے ڈالر نہیں مل رہے اور بینکوں نے بھی امیورترکو من مانی قیمت پر ڈالر بیچے ہیں۔

ملک کی کرنسی مارکیٹ میٰں ڈالر کی قدر مسلسل بڑھ رہی ہے اور پاکستانی روپیہ ملکی تاریخی کی پست ترین سطح پر جا پہنچا۔