کیلیفورنیا:سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک نے طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کے 2 سرکاری میڈیا گروپس کے سوشل اکاؤنٹس کو فیس بک کی جانب سے بند کیا گیا۔ جس کے بارے میں فیس بک ترجمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طالبان امریکہ کی دہشتگرد کی فہرست میں شامل ہیں اس لیے قوانین کے مطابق وہ ہماری کمپنی کی خدمات استعمال نہیں کرسکتے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے فیس بک اکاؤنٹس پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ افغان میڈیا کے فیس بک پیج بند کر کے امریکی کمپنی نے عدم برداشت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آزادی اظہار کا نعرہ دوسری اقوام کو دھوکا دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔