اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو
اس کیس پر نیب کا پرانا قانون لگائیں یا نیا، بنتی بریت ہی ہے۔وکیل،فائل فوٹو

یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ غلطی کی تو لاڈلے کے حق میں اور جب غلطی کی تصحیح کی تو وہ بھی لاڈلے کے حق میں نکلی۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ بھی عدالتی قتل ہوا ہے مگر اس بار مقتول عدل و انصاف ہے۔ اس کھلی بلکہ ننگی ناانصافی کا کیا جواز پیش کریں گے، انہوں نے کہا کہ یہ کیا کر بیٹھے آپ چیف جسٹس صاحب؟