فائل فوٹو
فائل فوٹو

’’اگر پٹرول کی قیمت کم کرکے اداکاروں سے کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟”

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کیس کے فیصلے پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے ردعمل دیتےہوئے کہا کہ "کیسا ہو اگر پٹرول کی قیمت 12اپریل پر واپس لا کر کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ "یوں لگتا ہے کہ ملک کے درد کا ٹھیکہ صرف پاکستان مسلم لیگ (ن )اوراتحادی جماعتوں نے لے رکھا ہے ،جو اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر ملک اور معیشت کو سنبھالنے پہ لگے ہیں اوردیگراداکار کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں۔

وفاقی وزیر نے سوال کیا کہ "کیسا ہو اگر پٹرول کی قیمت 12 اپریل پہ واپس لا کراداکاروں سے کہا جائے کہ چلاؤ معیشت؟”۔