احمد آباد:بھارتی ریاست گجرات میں زہریلی شراب پینے سے 42 شرابی ہلاک ،ایک سو سے زائد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بوٹاڈ میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے 42 افراد ہلاک جبکہ دیگر ایک سو سے زائد بیمار ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔
ایک سینئر حکومتی عہدے دار کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں گجرات کے اضلاع میں ہوئیں جہاں شراب کی تیاری اور خرید و فروخت پر پابندی عائد ہے، فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ شراب میں کون سا کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔
"گجرات کے بوٹاڈ ضلع میں دو دن پہلے انتہائی زہریلی میتھائل الکوحل والی جعلی شراب پینے سے اب تک42 شہریوں کی موت ہو چکی ہے۔ کیمیکل حاصل کرنے والے اور لوگوں کو شراب بیچنے والے 15 ملزمان گرفتارکو گرفتارکرلیا گیا۔
ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد دیہاڑی دار مزدور تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس دکاندار کی تلاش شروع کردی ہے جہاں سے شراب خریدی گئی تھی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھاوی نے کہا کہ پولیس 10 دنوں میں اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کرے گی، مقدمے کی سماعت فاسٹ ٹریک عدالت میں کی جائے گی۔حکومت مقدمہ لڑنے کے لیے ایک خصوصی پبلک پراسیکیوٹر بھی مقرر کرے گی۔