نیو دہلی : راجستھان کے علاقے بارمر میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔دو سیٹوں والے مگ 21 تربیتی طیارے نے راجستھان کی اترلائی ایئربیس سے اڑان بھری اور رات 9 بج کر 10 منٹ پر ایک گاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا اور جہاز میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔جائے وقوعہ کی تصاویر میں تباہ حال جہاز کے ملبے سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔واقعے کے بعد بھارتی ایئرفورس نے جہاز گرنے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری سے بھی حادثے کے متعلق رابطہ کیا ہے۔