حیدر آباد: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک ہندو سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے بقایا جات ادا کرنے کا مطالبہ کرنے پر ایک مسلمان تاجر کا مکان منہدم کروادیا ۔ کشمیر میدیا سروس کے مطابق مرادآباد میں زاہد احمد نامی ایک فرنیچر تاجر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ جب انہوں نے ڈویژنل مجسٹریٹ گھنشیام ورما سے ان سے خریدے گئے فرنیچر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے بلڈوزر بھجواکر میرے مکان کا ایک حصہ منہدم کروادیا۔ ضلعی انتطامیہ نے کی طرف سے واقعے کی تحقیقات میں ایس ڈی ایم قصوروار پایا گیا جس پر اسے معطل کردیا گیا۔