لاہور: پنجاب کی 21 رکنی نئی کابینہ کے ناموں کا اعلان آج ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ منگل کے روز عمران خان نے 18 رکنی پنجاب کی نئی کابینہ کی منظوری دی تھی جس میں مسلم لیگ (ق) کا کوئی رکن شامل نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں صرف تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی چئیرمین نے بزدار دور کی کابینہ میں ق لیگ کو دی گئی تو دو وزارتیں لے لیں۔ ذرائع کہنا ہے کہ کابینہ میں محمود الرشید کو بلدیات، یاسمین راشد صحت، میاں اسلم اقبال ہائوسنگ اور ڈاکٹر راس مراد کو محکمہ تعلیم ملنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ علی افضل ساہی، لطیف گجر، محسن لغاری اور فیاض چوہان کو بھی وزیربنائے جانے کا امکانات ہیں۔