ڈالر کی قیمت میں 2 وپے 11 پیسے کمی

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام تک ڈالر کی قیمت میں 2 وپے 11 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 224.04 روپے کا ہو کر بند ہو گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت 224 روپے 4 پیسے پر آ گئی۔ آج بھی انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں ساڑھے 2 روپے سے زائد کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 226 روپے 15 پیسے کا ہو گیا تھا جبکہ اس سے قبل ڈالر 10 روپے سے زائد کم ہوا تھا۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبارکے دوران مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہاہے ، مارکیٹ میں شیئرز کا لین دین شروع ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 425 پوائنٹس پرتھا جس میں اب تک 659پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 42 ہزار 85 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔