طائف : سعودی عرب کے شہر طائف میں شہابیوں کی بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے جسے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شائقین پہنچ رہے ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی علوم کی کمیٹی نے شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا ہے
فلکیاتی علوم کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر شرف السفیانی نے کہا ہے کہ ’جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہابیوں کی بارش کے عروج کی رات ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ’طائف میں ہر سال 17 جولائی سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے شہابیوں کی بارش ہوتی ہے۔
ڈاکٹر شرف السفیانی کے مطابق جمعرات کو رات 12 بجے سے 4 بجے فجر تک ایک گھنٹے کے دوران 150 شہابیے دیکھے جائیں گے۔ مانہوں نے کہا کہ ’شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کے لیے دوربین کی ضرورت نہیں ہو گی۔
یاد رہے کہ شہباب ثاقب کی بارش اس وقت ہوتی ہے جب زمین دم دار ستاروں اورسیارچوں کی جانب سے اپنے پیچھے چھورے گئے ملبے بادل کےد رمیان سے گزرتی ہے۔ شہاب ثاقب دوسری فضا کے ساتھ ٹکرانے پر رات کے وقت روشن ہوکر آسمانوں پر لکیریں بنادیتے ہیں۔