خان پور: خان پور تحصیل کے ناپر کوٹ کچے کے علاقے میں دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی دو افراد کی جان لے گئی جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلا ع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت یاسین جتوئی اور سلطان جتوئی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جتوئی قبیلے کے تینوں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث سکھر ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ مزید خون ریزی کو روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں روانہ کردی گئی ہے۔