شہبازگِل کے ڈرائیورکی اہلیہ،برادرِنسبتی کا دو روزہ ریمانڈ

اسلام آباد کی عدالت نے بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ اور برادر نسبتی نعمان کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ سنادیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے خاتون ملزمہ کو جیل بھیج دیا، جبکہ  ملزم نعمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ملزمہ کے وکیل نے بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت دائر کردی۔

اس سے قبل بغاوت کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ڈرائیورکی اہلیہ اوربرادرِنسبتی نعمان کے ریمانڈ کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد کی عدالت کے جج سلمان بدرنے درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت ملزمان کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں مسماۃ مہرین لکھا گیا پھراسے سائرہ لکھ کرٹھیک کیا گیا، رات 9 بجے کا واقعہ ہے، ویڈیو بطور ثبوت موجود ہے، بغیر وارنٹ کے پولیس گھر میں داخل ہوئی، پولیس نے ان کو مارا بھی ہے اور گھر کی جوحالت کی ہے اس کی ویڈیو بھی موجود ہے، ہم نے حبسِ بے جا کی درخواست دائر کرنی تھی لیکن پولیس نے میڈیا پرخبرنشرکروا دی۔