اسکیم 33، گلشن حدید اور پی آئی ڈی سی میں بھی کے الیکٹرک دفاتر کے باہر احتجاج
اسکیم 33، گلشن حدید اور پی آئی ڈی سی میں بھی کے الیکٹرک دفاتر کے باہر احتجاج

لوڈ شیڈنگ سے تنگ شہریوں کا کے الیکٹرک کے دفاتر پر دھاوا

کراچی: شہرقائد میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، مشتعل افراد نے کے الیکٹرک کے دفاترپر حملے شروع کردیئے

اسکیم 33 میں مدارس چوک پر شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پردھاوا بول دیا اور وہان موجود کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔

احتجاج کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصور ہوگیا، مشتعل شہریوں نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا اور ٹائر بھی نذر آتش کردیئے۔

گلشن حدید بھی کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں تاجر برادری اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

دوسری جانب ہجرت کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے پی آئی ڈی سی پل کو ٹریفک کے لئے بند کردیا، مظاہرین نے کے الیکٹرک آفس کا گھیرائو کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات 3 بجے سے صبح 5 بجے تک لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت کا مبتلا ہیں اور انہیں صبح دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔