تہران:ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ نیویارک میں توہین رسالت کے مرتکب سلمان رشدی پر حملے کو ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو انتباہ قرار دیا ہے۔
مالک شریعتی ایران پارلیمنٹ میں صوبہ تہران کے کئی اضلاع کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ‘اس بات سے قطع نظر رشدی پر حملے میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہے یا نہیں، یہ حملہ جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ کا درجہ رکھتا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ اگر یہ حملہ امریکا اوربرطانیہ نے خود کرایا ہے تو یہ ان لوگوں کے لیے ایک سبق ہے جو مغرب پراعتماد کرتے ہیں۔ اس لیے رشدی کو نشانہ بنایا ہر صورت قاسم سلیمانی کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے ایک انتباہ ہے۔