منگل کو دن کے اختتام پرڈالر8 پیسے سستا ہوکر 213 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر210 روپےکا ہو گیا

کراچی:اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 روپے سستا ہونے کے بعد 210 روپےکا ہو گیا ۔

دوسری جانب انٹر بینک میں دن کے آغاز پر ہی ڈالرکی قیمت میں بڑی کمی  دیکھنے میں آئی ۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں صبح سویرے ہی ایک روپے  99 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 213 روپے 50  پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز پرمثبت رجحان پایا جاتا ہے۔صبح سویرے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 43 ہزار کی سطح عبورکرگیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 524 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 381 ہو گیا ہے۔