روٹر ڈیم : نیدر لینڈز کیخلاف پہلے میچ میں پاکستان نے43 اوورز کھیل کر 5 وکٹوں کے نقصان پر243 رنز بنا لیے ،محمد رضوان 14،فخر زمان 108 ،کپتان قومی ٹیم بابراعظم 74 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے نیدر لینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 3وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنا لیے ہیں ، پاکستان کی پہلی وکٹ 10 رنز پر گری جب اوپنر بلے باز امام الحق 2 رنز بنا کر پویلین لو ٹ گئے اور اب پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی ،جبکہ بائیں ہاتھ کے اوپننگ بلے باز فخر زمان 108 رنز بناآؤٹ ہو گئے ۔وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان14رنز بنا کرایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے۔ خوشدل خان نے21رنز بنائے۔
پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 3 ایک روزہ میجز کی سیریز کھیلی جا رہی ہے جس کے باقی دو میچز 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے ۔