ہیکرزنے ویب سائٹ ہیک کرکے وہاں پاکستانی پرچم کی تصویرلگادی
ہیکرزنے ویب سائٹ ہیک کرکے وہاں پاکستانی پرچم کی تصویرلگادی

بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ ہیک، پاکستانی پرچم آویزاں

 قاہرہ : بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر کشمیری ہیکرز نے مصر میں بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ ہیک کرلی۔ حریت پسندوں کی جانب سے ویب سائٹ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کےغاصبانہ قبضے اورمظالم کے خلاف بطوراحتجاج ہیک کی گئی۔ ہیکرزنے ویب سائٹ ہیک کرکے وہاں پاکستانی پرچم کی تصویرلگادی۔ اورلکھا ‘’ ہم بھارتی مقبوضہ کشمیرکے ہیکرز ہیں، ہمیں پاکستان سے پیار ہے، ہم ہار نہیں مانیں گے اورہم نہیں بھولیں گے۔ واضح رہے کہ بھارت کی غاصب افواج مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار چکی ہے۔ سیکڑوں بے گناہ کشمیری بھارتی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں۔ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد وادی میں کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے اور کشمیریوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔